ابنا: بان کی مون نے عراق میں حالیہ پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ عراقی کےسیکوریٹی حکام کے مطابق کل جمعہ کو فلوجہ میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے دوران جھڑپوں میں 10 مظاہرین جان بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ۔مظاہرین اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا اس وقت آغاز ہوا کہ سیکوریٹی فورسز نے انہیں فلوجہ کے مشرقی دروازے میں اجتماع کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
گذشتہ بدھ کو طوزخورماتو میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں ہونیوالے دہشتگردانہ بم دھماکے میں 35 افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔
.......
/169